ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تبادلوں سے انکار پرافسران کیخلاف کارروائی کاعندیہ

Punjab police
کیپشن: Punjab police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاق نے پنجاب سے باہر تبادلہ کے احکامات نہ ماننے والے افسران سے وضاحت مانگ لی،مذکورہ افسران کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔
وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب سے باہر تبدیل ہونیوالے افسران کا چارج نہ چھوڑنے کا نوٹس لے لیا۔ صوبہ سے باہر نہ جانیوالے افسران سے وفاق نے وضاحت مانگ لی۔ سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی علی طاہر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود اورکمشنر ڈی جی خان سارا اسلم سے بھی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ان افسران نے وفاقی حکومت کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے احکامات پر عمل نہیں کیا۔ وفاقی حکومت نے ان افسران کیخلاف انضباطی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔