ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا اسلحہ کی نمائش، ایک اور ٹک ٹاکر گرفتار

tiktoker arrested
کیپشن: tiktoker arrested
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوشل میڈیا اسلحہ کی نمائش، ایک اور ٹک ٹاکر گرفتار،مصطفیٰ آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ملزم آنتھنی مسیح نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
مصطفیٰ آباد پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔ملزم آنتھنی مسیح نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنا کرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔  ملزم کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں، ایسے اقدامات نوجوان نسل کی بگاڑ کا سبب ہیں، جس کے معاملے میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔۔