ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑے افسر کو سوشل میڈیا پرحکومت پر تنقیدکرنا مہنگا پڑگیا

Bureaucrat faces FIA probe over social media text deriding govt
کیپشن: FIA action
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : “تحریک انصاف حکومت اور طالبان سرکار دونوں کو اقتدار ملنے کے بعد سمجھ نہیں آرہی کہ سرکاری معاملات کیسے چلانے ہیں اور دونوں کو آ بپارہ سے امیدیں وابستہ ہیں” سرکاری افسر کو یہ پیغام شئیر کرنا مہنگا پڑھ گیا۔ وزیراعظم نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا۔
  کیبنٹ ڈویژن کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری حماد شمیمی نے سوشل میڈیا  ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ  "پی ٹی آئی حکومت اور طالبان کی حکومت ایک جیسی ہے کیونکہ دونوں ہی اس الجھن میں ہیں کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد حکومت کیسے چلائی جائے، اور دونوں ہی آبپارہ سے امیدیں لگاتے ہیں۔ "

وزیر اعظم نے ڈی جی  ایف آئی اے  کے ڈائریکٹر جنرل کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور افغان طالبان  کیخلاف پوسٹ شیئر کرنےوالے سرکاری ملازم کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

واضح رہے آبپارہ پاکستان کی اہم انٹیلی جنس ایجنسی کا مرکزہے ۔ ذرائع کے مطابق افسر نے کچھ واٹس ایپ گروپس میں پیغام شیئر کیا  گیا۔ واقعہ کے بعد  سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن افضل لطیف نے افسر کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کردیا۔سوشل میڈیا پر گائیڈ لائنز کے مطابق سرکاری ملازمین کو حکومت کی اجازت کے علاوہ کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کسی بھی قسم کی رائے دینےسے روک دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا گیا تھا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی   پرانتظامی ،  ( نظم و ضبط) رولز 2020 کے تحت  تادیبی کارروائی کی جائے گی۔