ویب ڈیسک : تیل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر امریکہ، چین اور جاپان کی جانب سے اہم فیصلے کیے گئےہیں۔
کیوڈو نیوز کے مطابق امریکہ، چین اور جاپان نے تیل و گیس کے ریزرو ذخائر فوری طور پر ریلیز کرنے کے احکامات جاری کردیے،کیوڈو نیوز کے مطابق تیل کی بڑھتی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے فوری طور پر امریکہ، چین اور جاپان کی جانب سے اہم فیصلے کیےگئے ہیں ادھر بھارتی حکومت نے بھی تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی کم کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کےمطابق بھارتی حکومت نے پیٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی پانچ روپے اور ڈيزل پر دس روپے فی لیٹر کم کی ہے۔
Prime Minister Fumio Kishida says Japan will release oil in what would be 1st first tapping of oil reserves in attempt to lower prices by the resource-poor nationhttps://t.co/Mmg3KT2VWh
— Kyodo News | Japan (@kyodo_english) November 24, 2021
چین، جاپان اور بھارت نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ تیل کی عالمی قیمتیں کم کرانے کے لیے اوپیک پر 2 دسمبر کی میٹنگ میں دباؤ ڈالا جائے گا۔
URGENT: U.S. to release oil from reserves with Japan, China, other countries https://t.co/phTLcSChYN
— coron (@coron_web) November 23, 2021
دوسری جانب امریکی صدر نے اسٹرییجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل کے اخراج کا حکم دے دیا۔ صدر جوبائیڈن نے کہا کہ فی الفور اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل ریلیز کیا جائے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جوبائیڈن کا یہ اقدام دراصل ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے دوسرے ممالک کے ساتھ مربوط کوششوں کے تحت کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ یہ ریلیز چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اوربرطانیہ سمیت دیگر توانائی استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ متوازی طورپر ہوگی۔