حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا

حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت نے ذرائع آمدن بڑھانے کے لیے عوام پر نیا بوجھ ڈال دیا۔ پنجاب بھر میں تاریخی اور یادگار مقامات پر شادی بیاہ کی شوٹنگ پر قیمتیں بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تاریخی اور یادگار مقامات پر فلم شوٹنگ کی فیس ایک لاکھ روپے سے دو لاکھ روپے بڑھا دی گئی ہے ۔سٹل فوٹو گرافی پر فیس 25 ہزار روپے سے 50 ہزار روپے۔شالامار باغ میں برائڈیل شوٹ پر 15 ہزار روپے کی نئی فیس مقرر۔

شاہدرہ مونومنٹ پر فلم شوٹنگ کی فیس 1 لاکھ 25 ہزار روپے،شاہدرہ مونمنٹ پر سٹل فوٹوگرافی کے لئے 75 ہزار اور برائڈیئل شوٹ کے لئے 10 ہزار،شالا مار باغ اور شاہدرہ مونمنٹ میں کارپوریٹ فنکشن کے لیے 10 لاکھ روپے کی فیس مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔جبکہ پنجاب بھر کے دیگر سیاحتی اور تاریخی مقامات پر بھی فیسں بڑھانے کی مںظوری دی گئی ہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer