(علی اکبر)وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 18 مریض جاں بحق ہوئے-24 گھنٹے کے دوران 630 نئے کیس سامنے آئے-
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں -وفاقی حکومت کی مشاورت سے کئے گئے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا- انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ باہر نکلتے وقت ماسک ضرور پہنیں - ماسک پہننے سے شہری کورونا سے محفوظ رہیں گے - بے احتیاطی کے نتیجہ میں مریضوں اور شرح اموات میں اضافہ ہو رہا ہے -
حکومت صورتحال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے -24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 18 مریض جاں بحق ہوئے-24 گھنٹے کے دوران 630 نئے کیس سامنے آئے- پنجاب میں ایکٹوکیسوں کے تعداد 14225 ہو گئی ہے - ایس او پیز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے۔
115,138 individuals have been infected with #Covid19 in Punjab till 10 pm November 23, 2020. 630 new #coronavirus cases have been detected, 15,678 tests performed while 18 lives have been lost in last 24 hrs 2,879 lives in total have been lost while 98,034 people have recovered pic.twitter.com/oXrkAyEdOe
— PDMA Punjab Official (@PdmapunjabO) November 24, 2020