ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس،پولیس حکام کی نااہلی سامنے آگئی

موٹروے زیادتی کیس،پولیس حکام کی نااہلی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مظہر عباس ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی کا کہنا ہے کہ موٹروےزیادتی کیس کا چالان مکمل نہیں کیا جاسکا ،  فرانزک رپورٹس آنے پر چالان عدالت میں جمع کرایا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی عبدالغفار قیصرانی نے بتایا کہ موٹروے زیادتی کیس میں جائے وقوعہ سے ملنے والے تمام شواہد کی فرانزک رپورٹس کی روشنی میں چالان تیار کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں موٹرسائیکل و کار چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث پندرہ ملزمان کو گرفتار کرکے چھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

گرفتار ملزمان گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کے بعد جعلی رجسٹریشن بکس تیار کراکے فروخت کردیتے تھے جبکہ موٹرسائیکلوں کباڑ مارکیٹ میں بیچ دی جاتی تھی۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے ساتھ ایس پی اے وی ایل ایس اعجاز رشید اور ڈویژنل ڈی ایس پیز بھی موجود تھے۔

دوسری جانب گزشتہ روز  پولیس حکام نے ملزم عابد ملہی کی بڑی خواہش پوری کر دی، عابد ملہی کی فیملی سے ملاقات کی درخواست پر عملدرامدکروادیا۔ عابد ملہی سے بیوی بیٹی اور والدہ کی کیمپ جیل میں ملاقات کروائی گئی تھی۔ملزم نے شناخت پریڈ کے دوران بیٹی اور بیوی اور ساتھی ملزم سے ملاقات کی اعلی حکام سے درخواست کی تھی جس پر جیل کے اعلی حکام کی جانب سےعابد ملہی سے بیٹی ، بیوی اور والدہ کوملاقات کی اجازت  دی گئی تھی جبکہ ساتھی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ عابد ملہی سی کلاس جیل  میں عملے کی موجودگی میں ملاقات کروائی گئی تھی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer