ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان)منگل کے روز شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا منگل کے روز سونا 1700روپے فی تولہ سستا ہوگیا ۔خواتین صارفین اور شہر کی جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے.
لاہور شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے قیمتیں کم ہونے کا سلسلہ جاری رہا ، منگل کے روز سونا 1700 روپے فی تولہ سستا ہوا جس کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 10ہزار 600روپے میں فروخت ہو اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 1700 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 1 ہزارروپے میں فروخت کیا گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 97ہزار 475روپے میں فروخت ہوا ۔

چاندی کی قیمت میں 20 روپے فی تولہ کم ہوئی جس کے بعد فی تولہ چاندی 1175روپے میں فروخت ہوئی۔جیولرز نے سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سونے کی مسلسل کم ہوتی ہوئی قیمتیں خوش آئند ہیں متوسط طبقے کی قوت خرید بڑھے گی.

Malik Sultan Awan

Content Writer