سٹی 42:مشہور گلوکارہ میشا شفیع نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے ملاقات کی خواہش کی تردید کردی۔
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر گلوکارہ میشا شفیع نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔ میشا شفیع نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی خواہش اور اظہار محبت سے متعلق پوسٹ کو جھوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں کہ یہ کیا ہے اور کس نے لکھا ہے۔
میشا شفیع نے مزید کہا کہ میں نے ایسا کبھی نہیں کہا اور ایسی باتوں کا بھی کوئی مطلب نہیں ہے۔ میشا شفیع نے انسٹاگرام انتظامیہ سے پوسٹ ہٹانے کی درخواست کردی۔