ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں میں بھرتیوں سےمتعلق شاندار خبر

سرکاری محکموں میں بھرتیوں سےمتعلق شاندار خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)بے روزگاروں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب نے رپورٹ منگوا لی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا ہے ، گریڈ 1 سے گریڈ 17 تک نوکریوں پر سے پابندی اٹھائی جاسکتی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کی پالیسی پر رپورٹ منگوا لی ہے جبکہ محکمہ خزانہ کو سرکاری اداروں میں بھرتیوں کی نوعیت کے اعتبار سے پابندی کے اطلاق کو واضح کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں شرخ خواندگی میں مسلسل اضافہ ہورہا مگر بیروزگاری نے مضبوطی کے ساتھ اپنے پنجے گاڑھ رکھے ہیں، گزشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی) نے کورونا وائرس کے دوران پاکستان میں بیروزگار ہونے والے نوجوانوں کی تعداد کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی، 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر کورونا وائرس 6 ماہ یعنی ستمبر تک جاری رہتا ہے تو بیروزگار نوجوانوں کی تعداد 23 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیاء پیسیفک ریجن کے ممالک بری طرح متاثر ہوئے، ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔ اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے باعث آسٹریلیا میں بیروزگاری کا تناسب زیادہ رہا۔

یاد رہے کہ ایک طرف بے روزگا تو دوسری طرف پنجاب میں خالی آسامیوں کی بھرمار ہے، محکمہ زراعت پنجاب میں 11 ہزار سے زائد پوسٹیں خالی ہونے کا انکشاف ہوا، محکمہ زراعت میں 34 ہزار سے زائد آسامیاں موجود ہیں، 34 ہزار اسامیوں میں سے 11 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer