لیسکو کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی, نقصان کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل

لیسکو کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی, نقصان کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کے ویئر ہاؤس میں آتشزدگی کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا، لیسکو کی پراسرار خاموشی پر  پیپکو نے بڑے  پیمانے پر ہونے والے نقصان کی تحقیقات کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دیدی۔


 تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ویئر ہاؤس میں آگ لگی یا لگائی گئی، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی نے اعلی سطح پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، کمپنی کے ویئر ہاوس میں آگ لگنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا تھا، ویئر ہاوس میں لیسکو کے ایک سو بتیس کے وی کے سسٹم کا میٹریل رکھا گیا تھا۔

اچانک آگ بھڑکنے کی وجہ سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا، بڑے  پیمانے پر نقصان ہونے پر پیپکو نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،  پیپکو نے تحقیقات  کے لئے چیف انجینئر اکرام الحق کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر عمرحیات گوندل اور علی مدد کو ممبر مقرر کر دیا گیا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے متعلقہ افسران کے بیانات ریکارڈ کر لئے ہیں، بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer