ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ہسپتال میں گولیاں چل گئیں

جنرل ہسپتال میں گولیاں چل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) جنرل ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ میں رات گئے 2 گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،فائرنگ سے ہسپتال میں بھگدڑ مچ گئی،خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں بڑھتے ہوئے جرائم نےعوام کی زندگی کو اجیرن بنادیا, ڈکیتی،چوری،زہزانی ،زیادتی اور ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کی شرخ میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے، گلی،محلوں میں خواتین اور بچے غیر محفوظ ہیں،فائرنگ کی بات کی جائے تونوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ہسپتالوں میں ایسے واقعات ہونے لگے ہیں،فائرنگ کرکے موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا مریضوں خوف کے مارے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

ایک ایسا ہی خوفناک واقعہ شہر کے جنرل ہسپتال میں پیش آیا، جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی کے باہر دو گروپوں میں لڑائی جھگڑاہوا جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔اس دوران گولی لگنے سے ندیم نامی شخص زخمی ہوگیا،فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔فائرنگ کے بعد ہسپتال میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔فائرنگ کی آواز سن کر مریضوں کے ورثاء اور ہسپتال کا عملہ ڈاکٹرز اور نرسز نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے روایتی انداز اپناتے کارروائی کی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے،ملزمان کی گرفتاری کے تاحال عمل میں نہیں لائی جاسکی اور نہ کوئی ہسپتال انتظامیہ یا پولیس کی جانب سے کوئی موقف سامنے آیا کہ مسلح افراد ہسپتال میں پہنچے کیسے اور ان کے درمیان کس بات کے تنازع پر فائرنگ ہوئی؟

دوسری جانب فائرنگ کے واقعہ نے کئی سوالات کو جنم دیا، ہسپتال کی ناقص سکیورٹی کی وجہ سے اسلحہ سے لیس ملزمان گیٹ سے داخل ہوئے، کیا ان کو گیٹ پر چیک نہیں کیا گیا؟ کیا سینسر کیمرے نصب نہیں ہیں؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer