مانگا منڈی خوفناک حادثہ،ورکرز سے بھری بس نالے میں گرگئی

مانگا منڈی خوفناک حادثہ،ورکرز سے بھری بس نالے میں گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور کے نواحی علاقے مانگا منڈی میں نجی فیکٹری میں کام کرنے والے ورکرز سے بھری بس روہی نالہ میں الٹ گئی۔حادثے میں عورتوں سمیت بیس سے زائد ورکرز زخمی ہوگئے جن میں سےتین کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان تیز رفتار قاتلوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔بدلتے دور نے جہاں ہمیں بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے وہیں ہمیں سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ کا بھی تحفہ دیا جو کہ یقیناً ہمارے لیے بہت مُفید ہے کہ ان جدید سواریوں کے ذریعے سے ہم دِنوں کے سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کرلیتے ہیں۔

لاہور میں مانگامنڈی کے قریب روہی نالہ میں فیکٹری ورکرز کی بس جاگری،حادثے میں عورتوں سمیت بیس سے زائد ورکرز زخمی ہوگئے جن میں سےتین کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو ریسکیو کی ٹیم نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا، تین زخمیوں کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا۔

ورکرز  نے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹھہرایا، ورکرز کا کہناتھا کہ تیز رفتار بس ڈرائیور کی غفلت لاپرواہی کی وجہ سے الٹی، زخمیوں میں عثمان، عنصر، امجد، عمران نیامت علی، سلمہ وغیرہ شامل ہیں۔

دوسری جانب شہر میں ہونے والے آئے روز حادثات کی وجہ سےعوام کے سر پر خوف کے بادل منڈلارہے ہیں،حادثات کی بڑی وجہ ٹریفک قوانین سے لاعلمی اور تیز رفتاری ہے، تیز رفتار ڈرائیونگ کرنے والوں کے سبب آئے دن شہری مختلف حادثات کا شکار ہوتے رہتے ہیں، چند خوش قسمت لوگ ہی معجزاتی طور پر جان لیوا حادثات سے محفوظ رہتے ہیں جبکہ چند افراد زخمی ہوکر عمر بھر کی معذوری اور کچھ زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer