(سٹی 42) قومی ائیر لائن سے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے بُری خبر، پی آئی اے نے مسافروں کے اضافی سامان پر نئے نرخ لاگو کردیئے۔
ذرائع کے مطابق اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو 10 کلو اضافی سامان پر 5 ہزار 800 روپے ادا کرنا ہونگے، کراچی سے دبئی پرواز پر 2 ہزار 500،جدہ پر 800 روپے فی کلو، کینیڈا ٹورنٹو پرواز پر 27 کلو کے اضافی سامان پر 25 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ لندن پرواز پر مسافروں کو اضافی سامان پر فی کلو 3 ہزار 500روپے ادا کرنا پڑیں گے۔