قومی ریسلر انعام بٹ کو ڈار ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام

قومی ریسلر انعام بٹ کو ڈار ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( وسیم احمد) قومی ریسلر انعام بٹ کو ورلڈ بیچ ریسلنگ جیتنے پر ڈار ہاکی اکیڈمی کی جانب سے ایک لاکھ روپے انعام دیا گیا۔

قومی ریسلر انعام بٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈار ہاکی اکیڈمی کا ایک لاکھ روپے کا انعام دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گورنمنٹ ایک لاکھ سے زائد بھی دیتی تو اتنی خوشی نہ ہوتی۔ سابق اولمپیئن توقیر ڈار کی طرف سے حوصلہ افزائی کرنا باعثِ فخر ہے۔ انعام بٹ نے بتایا کہ ساوتھ ایشن گیمز کیلئے کیمپ تو لگا دیئے لیکن ڈیلیز اور کھانا نہیں دیا جا رہا۔ بھارت میں کئی عرصے سے تیاری کی جارہی ہے۔ گیمز میں بھارت جیسے مشکل حریف سے مقابلہ ہوتا ہے لیکن ہماری تیاری ان کے لیول پر نہیں۔

 کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا ہے حکومتی سطح پر کوئی پزیرائی نہیں کی جارہی۔ وزیراعظم عمران خان خود ایک کھلاڑی رہے ہیں انہیں کھلاڑیوں کے مسائل کو سمجھنا چاہیے۔ حکومتی تعاون کے باوجود ہم محنت کریں گے اور پاکستان کے لیے میڈل جیتیں گے۔   سابق اولمپیئن توقیر ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کو بند کردینا چاہیے، وزیراعظم کو چاہیے سپورٹس پر پابندی لگا دیں، جب کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرسکتے، ڈیلیز مہیا نہیں کی جاسکتی تو اس ملک میں کھیلنے پر سزائیں مقرر کردی جائیں۔

ساوتھ ایشین گیمز کے لیے اگر پیسے نہیں ہیں تو کھلاڑیوں کو مت بھیجا جائے۔پاکستان میں کھیل کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے، کھلاڑیوں کو احتجاج کے طور پر گیمز کا بائیکاٹ کردینا چاہیے۔ بھارت سے ویسے تو ہماری جنگ ہے لیکن کھیل کے میدان میں ہماری کوئی تیاری نہیں۔

 ساوتھ ایشین گیمز میں اتنے کھلاڑی نہیں جتنے آفیشلز جاتے ہیں۔ آج جنگیں کھیل کے میدان میں لڑی جارہی ہیں اور ہم مسلسل پیچھے چلے جارہے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer