(علی ساہی) کیمپ جیل میں اغوا اورقتل کے الزام میں قیدی نے گلے میں رسی باندھ کر خودکشی کرلی، لاش قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔
کیمپ جیل میں اغوا اورقتل کے متعارف نامی قیدی نے خودکشی کرلی، جیل سپرنٹنڈنٹ کے مطابق قیدی متعارف گلے میں پھندہ ڈال کر پنکھے سے لٹک گیا، متعارف کو ساتھی قیدیوں اور عملے نے جیل ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔
ملزم کو تھانہ مانگامنڈی سے دسمبر2018 ءمیں کیمپ جیل منتقل کیا گیا تھا، جائے وقوعہ کا مجسٹریٹ اور ڈی آئی جی جیل خانہ نے دورہ کیا، پولیس کی جانب سے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جسکے بعد قانونی کارروائی کرکے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کردیا گیا۔