ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں اور بارشوں کی نوید سنادی ، بارش کے باعث زہریلے دھویں کے چھٹ جانے کی امید جاگ اُٹھی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مغربی ہواؤں اور بارشوں کی نوید سنادی ہے ، سموگ کے خطرات میں واضح کمی کے امکانات ہیں۔    کمشنر نے سموگ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنے کی ہدایت  جاری کردی ہے۔

دوسری جانب سموگ کے پیش نظر سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شہر کا موجودہ ایئر کوالٹی انڈیکس بھی نارمل ہوگیا ہے، کمشنر کا زہریلے دھویں کی ذمہ دار صنعتوں، گاڑیوں اور پابندی کے دوران چلنے والے بھٹوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer