سٹی42: لمز میڈیا آرٹس سوسائٹی کی جانب سے انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، معاشرے کے مسائل پر مبنی ملکی و غیر ملکی شارٹ فلمز دیکھائیں گئیں۔ معروف ڈائریکٹررز کی جانب سے فلم میکنگ بارے تجربات سے آگاہ بھی کیا گیا۔
الحمرا آرٹس کونسل میں لمز میڈیا سوسائٹی کی جانب سے "فیلمز" کے نام سے 2 روزہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فلم فیسٹیول میں پورے ملک سے نئے فلم میکرز کی جانب سے انٹریز سبمٹ کروائی گئیں جبکہ بہترین فلمز کو فیسٹول میں حاضرین کے سامنے پیش بھی کیا گیا۔
فلم فیسٹیول کا مقصد فلم میکن شعبہ میں قدم رکھنے والے افراد کو سیکھنے اور اپنے ٹیلنٹ کو منوانے کا موقع فراہم کرنا تھا۔