اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں زبردست اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان: شہر کی اوپن مارکیٹ میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، چاول، دالیں، بیسن، سرخ مرچ، چنے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں چار سے پینتیس روپے تک اضافہ کر دیا دیا۔

تفصیلات کے مطابق کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن اور شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کردیا۔ صدر لاہور کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن حافظ محمدعارف کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں چاول، دالیں، بیسن، چنے، سرخ مرچ سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ نیا چاول چار، پرانا چاول دس روپے مہنگا ہوکر بالترتیب ایک سوبیس اورایک سوچالیس روپے فی کلوگرام ہو گیا ہے۔ دال چنا چودہ اور سولہ روپے سے ایک سو دس اورایک سو بیس روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

دال ماش سفید دھلی پینتیس روپے اضافہ سے ایک سوپچاس روپے فی کلوگرام ہوگئی ہے، جبکہ دال ماش چھلکا پینتیس روپے بڑھ کرایک سوتیس روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ دال مونگی سفید دھلی اوردال مونگ چھلکا دس سےایک سو دس روپے فی کلوگرام اسی طرح کالے چنے دس روپے اضافہ سے ایک سو دس روپے فی کلوگرام ہوگئے۔

بیسن چھ روپے سے ایک سودس روپے، سرخ مرچ پسی بیس روپے بڑھ کر تین سو روپے فی کلوگرام ہوگئے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن اور صارفین کا کا کہنا ہے کہ پہلے ہی قوت خرید نہایت کم ہے حکومت قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کرے۔ 

Shazia Bashir

Content Writer