اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے کم ہوکر 278.21 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 55 پیسے پر ہی برقرار رہا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 68 پیسے سستاہوکر 300.48 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 89 پیسے سستا ہوکر 352.96 روپے، امارتی درہم 3 پیسے کمی سے 75.91 روپے، سعودی ریال 4 پیسے کمی کے بعد 74.11 روپے کا ہوگیا۔