(راؤ دلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تکمیل کے بعد رنگ روڈسدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایس ایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کردیا گیا، شہری مفت سفر کرسکیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔