ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہربھرمیں مویشی منڈیاں سجنےکوتیار،سی ٹی اولاہورکا مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورہ

شہربھرمیں مویشی منڈیاں سجنےکوتیار،سی ٹی اولاہورکا مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورہ
کیپشن: File photo
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : شہربھرمیں مویشی منڈیاں سجنےکوتیار ہوگئی۔سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر نے سگیاں مویشی منڈیوں کی جگہوں کا دورہ کیا۔
ایس پی سٹی منیر ہاشمی نے ٹریفک انتظامات پر بریفنگ دی۔سی ٹی اونے  شہریوں کی سہولت و آسانی کیلئےجامعہ ٹریفک انتظامات کاحکم دیا۔سی ٹی او نے کہا کہ مین شاہراہ پرکوئی جانوریاگاڑی کھڑی کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،شہربھر میں10 سےزائدمختلف مقامات پربکرمنڈیاں لگائی  جائیں گی ۔ڈویژنل افسران کی نگرانی میں13ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز اور 254 وارڈنزجبکہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے16 فوک لفٹرز تعینات کیے جائیں گے ۔
شہریوں کو مویشی منڈیوں تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، شاہ پور کانجراں، پائن ایونیو روڈ ،شانو بابا نزدنثارحویلی ، سندرروڈ ،رائیونڈروڈ،مانگا منڈی، سگیاں روڈ،لکھوڈئیرنزد رنگ روڈ ،ایل ڈی اےسٹی نزدکاہنہ کاچھا روڈ اور گجومتہ نزدلاہوررنگ روڈآفس میں  مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی ۔سی ٹی اوعمارہ اطہرنے   تمام سرکل افسران کو منڈیوں کا وزٹ کرنے کا حکم دیا ۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے مزید کہا ہے کہ نوارڈنز کو نوسر بازوں، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر بھی کڑی نظررکھی جائے  گی۔