(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان آج ہوگا.
انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے 15رکنی حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے سلیکشن کمیٹی کی انگلینڈ میں موجود کپتان اور کوچ سے مشاورت جاری ہے ۔
قومی ٹیم میں پانچ فاسٹ بولر، تین وکٹ کیپرز اور چار آل راؤنڈر ہوں گے، سلمان علی اور عرفان نیازی ٹریول ریزرو کے طور پر امریکا جائیں گے۔
فاسٹ بولر حارث رؤف مکمل فٹ ہوگئے ہیں، اب وہ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے،آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20کے بعد ٹیم سے ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کا میلہ دو جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں سجے گا۔