ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی لہر میں مزید شدت،شہری بلبلا اٹھے،بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

گرمی کی لہر میں مزید شدت،شہری بلبلا اٹھے،بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ عارف)دن چڑھتے ہی شہر میں چبھتی دھوپ اتر آئی ، گرمی میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔شہرہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگیا ۔

 جہاں گرمی کی لہر خطرناک بیماریوں کا سبب بننے لگی،وہیں فضائی آلودگی بھی بڑھنے لگی ۔ماہرین کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اور فضائی آلودگی سے بچاؤکے لیے شہریوں کو احتیاط کی تاکید کر دی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،شہری شدید نڈھال ہوگئے۔زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری تک جانے کے امکانات ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد،ہوا 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔

ماہرین کی جانب سے شہریوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے شہر کا میں بارش کا امکان نہیں۔ دوسری جانب فضائی آلودگی میں اضافہ سے عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 170  ریکارڈ ہوا۔فیز8-ڈی ایچ اے 188،سید مراتب علی روڈ 171,ٹھوکر نیازبیگ 165 ،یو ایس کونسلٹ 171 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا ۔

 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم شدید گرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدیدگرم رہے گا، اس دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ،ایبٹ آباد ، پشاور،کوہاٹ ،کرک ،باجوڑ، خیبر اور کرم میں چند مقامات پرتیز ہوائیں، آندھی ،جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔