ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر سیل کرنے کے خلاف عدالت جائیں گے، بیرسٹر گوہر

Gohar Ali PTI, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکرٹریٹ سی ڈی اے کی جانب سے سیل کئے جانے پر پی ٹی آئی کے رہنما  بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ وہ آج عدالت جائیں گے۔

  بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ اگر تجاوزات تھے تو ہمیں بتاتے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ رات کے اندھیرے میں غیر قانونی کام کرکے ہمیں دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 

علی گوہر نے کہا کہ ہم کل یہیں اجلاس کریں گے اسی جگہ باہر بیٹھیں گے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آج پی ٹی آئی آفس میں ایسا آپریشن ہوا جیسے اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔ اگر بلڈنگ ہر اعتراض تھا تو ہمارے پاس آتے۔ ہمیں تجاوزات کے حوالے سے بتایا جاتا ہم ان کو الگ کرتے۔ سی ڈی اے والے آتے ہم ان کو،  وہ ہمیں دستاویزات دکھاتے۔ احسن طریقے سے معاملے کو نمٹایا جاسکتا تھا۔

عمر ایوب نے الزام لگایا کہ بانی چئیرمین چونکہ پاکستان میں آئیں کی بات کر رہے ہیں اس لیے یہ سب ہوا۔

رات ایک بجے کے لگ بھگ اطلاع آئی کہ سی ڈی اے کی   انتظامیہ کے افسران تجاوزات ہٹانے والی مشینری سمیت  مرکزی سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔

پولیس کی نفری بھی ہٹا لی گئی۔ 

پی ٹی آئی قیادت اور کارکن بھی مرکزی دفتر سے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔