چندعزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں  نمبر پر ہی پہنچنا ہے، نواز شریف

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے موجودہ ملکی نظام انصاف سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹڑ پر اپنے پیغام میں اعلی عدلیہ کے بعض ججوں کا نام لئے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چندعزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں  نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

اپنے بدھ کے روز پوسٹ کئے گئے ٹویٹ میں نواز شریف نےلکھا کہ ’’عدلیہ نے نظریہ ضرورت ایجاد کیا،  ڈکٹیٹروں کو خوش آمدید کہا،  آمریت کو قانونی جواز فراہم کیا،  لاڈلے کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا  جبکہ منتخب وزیراعظموں کو پھانسی دی،  جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالا،  بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کیا اور اب بینچ فکسنگ کر کے آئین کو  ری رائٹ  کیا،  یہ بدقسمتی ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف دنیا میں 140 میں سے  129 نمبر پر ہے مگر ہمارے چند عزت مآب جج صاحبان بضد ہیں کہ ہم نے ہر صورت 140 ویں  نمبر پر ہی پہنچنا ہے۔

نواز شریف کی یہ ٹویٹ ان کی ٹائم لائن پر نمودار ہوتے ہی ٹویٹر میں وائرل ہو گئی، چند گھنٹوں میں پانچ لاکھ افراد اس ٹویٹ کو دیکھ چکے تھے، بارہ ہزار سے زائد شہریوں نے اسے لائیک کیا اور  چھ ہزار سے زائد نے اسے ری ٹویٹ کیا۔