ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ

Jails,solar panels,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)پنجاب کی 22جیلوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز نصب کرنے کا فیصلہ،منصوبہ جولائی میں شرو ع ہوگا اور 6 ماہ میں مکمل کیا جائےگا۔
 پنجاب کی جیلوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ عبدالرحمان سے ملاقات کی ،ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے پنجاب کی جیلوں میں بجلی کی فراہمی کے لئے سولر پینلز نصب کئے جائیں گے۔

منصوبے کے تمام اخراجات کی ادائیگی پنجاب انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے کی جائے گی۔منصوبے کی تکمیل کے بعد بجلی کے نرخوں کو 32 روپے یونٹ کو کم کر کے 13 روپے یونٹ پر لایا جائے گا جس سے 19 روپے فی یونٹ بچت ہوگی۔

پنجاب کی جیلوں میں تقریباً سوا دو ارب بجلی کی مد میں کئے جانے والے اخراجات کو کم کر کے تقریباً ایک ارب پر لایا جا سکے گا۔آئی جی جیل کا کہنا ہے منصوبے کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔