آسمانی جھولاہاتھ سےگھمانے کاریکارڈ بنا کرانعام بیمار بچوں کوعطیہ کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی شہری نے فیرس وہیل (بڑا آسمانی جھولا) ہاتھ سے 17 منٹ میں گھما کرنیا  گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ٹرائے کونلے نے سڈنی کے لونا پارک میں نصب بڑے جھولے کو 16 منٹ 55 سیکنڈ تک ہاتھوں سے گھمایا۔

ٹرائے نے اس کارنامہ  پر انعام میں ملنے والی رقم ایک فلاحی تنظیم کو دے دی جو شدید بیمار بچوں اور ان کے گھرانوں کا خیال رکھتی ہے۔
ٹرائے کونلے نے پچھلے سال کینسر کی وجہ سے انتقال کرنے والے 11 سالہ بچے کی یاد میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔