پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز

پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز
کیپشن: IG Punjab Dr. Usman Anwar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساحی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے کیلئے ہیلپ لائن کا آغاز کردیا گیا۔

سپیشل بچوں کے علاج معالجے میں کسی بھی رہنمائی کیلئے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ ہر جمعہ کے دن سہہ پہر 3 تا شام 5 بجے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے ڈی پی اوز ، یونٹس سربراہان ، پولیس فورس کیلئے پیغام جاری کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس ویلفیئر برانچ کے رابطہ نمبر 8016146-0307 پر موصولہ کالز اور پیغامات کو ریکارڈ کرکے فوری فالو اپ لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی نے کہا کہ کسی بھی ملازم کے سپیشل بچے کے علاج معالجے میں کسی دشواری یا پریشانی کی صورت میں مدد کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی رجسٹریشن ، ہیلتھ سکریننگ ، امراض کی تشخیص کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔سپیشل بچوں کی ہیلتھ تھراپی اور علاج معالجے کا عمل جاری ہے۔پنجاب پولیس علاج معالجے کے اخراجات کی ادائیگی کیلئے ویلفیئر فنڈ سے امدادی رقوم کی ترسیل یقینی بنا رہی ہے ۔

Bilal Arshad

Content Writer