ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خدیجہ شاہ اور ہما سعیدکو  بدھ کی سہ پہر عدالت میں پیش کر دیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تھانہ سرور روڈ پولیس نے  9 مئی کو جناح ہاوس پر حملہ کے کیس میں گرفتار تحریک انصاف کی کارکنوں خدیجہ شاہ اور ہما سعیدکو  بدھ کی سہ پہر عدالت میں پیش کر دیا تاہم تفتیشی افسر عدالت میں ملزمہ خواتین کے ساتھ نہیں پہنچے۔

خدیجہ شاہ اورر ہماسعید کو عدالت میں پیش کرتے وقت تھانہ سرور روڈ کے پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ ان خواتین کے تفتیشی افسر ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، وہاں سے فارغ ہوتے ہی وہ عدالت میں حاضر ہو جائیں گے۔

پولیس نے دونوں خواتین کو چہرے ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ خدیجہ شاہ کی ان کےشوہر جہانزیب سے کمرہ عدالت میں ملاقات بھی کروائی گئی۔عدالت نے پانچ منٹ کی ملاقات کی اجازت دی۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور وزیر اعلیٰ عژمان بزدار کی حکومت کے سابق مشیر سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ کو کل پولیس نے ان کے از خود سرنڈر کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ ان پر 9 مئی کو جناح ہاوس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور  تاریخی عمارت کو جلانے کے الزامات میں مقدمہ درج ہے۔