علی رامے : لاہور میں 4 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے اے کلاس لاری اڈا بنانے کا منصوبہ ، ایم سی ایل نے پراجیکٹ کے خدوخال اور تھری ڈی پلان پر نگران حکومت کو سفارشات پیش کردیں ۔
بادامی باغ میں اے کلاس بس اسٹینڈ اور پارکنگ پلازے کا تھری ڈی پلان کے مطابق جدید تقاضوں کیساتھ بس اڈا اور بزنس حب بنایا جائیگا۔ بس اڈے پر بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ کاروبار کے لحاظ سے کمرشل پلازہ بھی بنایا جائیگا۔ پہلے تین فلور کمرشل جبکہ دیگر دو فلور ہوٹل اور رومز کیلئے مختص ہوں گے۔
منصوبے کی تکمیل کیلئے ابتدائی طور پر 4 ارب 70 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بس اڈا اور پارکنگ پلازہ کیساتھ بزنس حب کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ بس حب سے سالانہ کرائے کی مد میں حکومت 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کرے گی۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ابتدائی طور پر منصوبے کیلئے 15 کروڑ روپے کی سیڈ منی کا مطالبہ کیا ہے۔