ویب ڈیسک: سانحہ 9مئی میں ملوث پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے گرد گھیرامزید تنگ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے نام ایگزٹ پوائنٹس پر فراہم کردئیےگئے۔ 200سےزائد افراد کے نام ملک بھر کے تمام ایگزٹ پوائنٹس کو فراہم کئےگئے ہیں۔
،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایگزٹ پوائنٹس پر فراہم کی گئی لسٹ میں شامل افرادمختلف اداروں کو مقدمات میں مطلوب ہیں۔ ان ناموں کی فہرست تمام ائیرپورٹس ،سی پورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کی گئی۔