ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر سمیت 5 پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری معطل

سابق وزیر سمیت 5 پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیر سمیت 5 پی ٹی آئی کارکنان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر انور زیب ، سابق ایم پی اے اجمل خان سمیت پی ٹی آئی کے پانچ کارکنان کی تین ایم پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر سمیت پانچوں افراد کی تین پی او کے تحت وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر درخواست گزاروں کو تین دن کے اندر ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔

ہائی کورٹ نے درخواست گزارں کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے ڈسٹرکٹ انتظامیہ باجوڑ کے سامنے پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کیس کو دارالقضا منتقل کرنے کا حکم دیا۔