بھارت جب تک اگست 2019کا اقدام واپس نہیں لیتا بامقصدمذاکرات نہیں ہوسکتے،بلاول بھٹو

Bilawal Bhutto Bagh Public Meeting, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ دہشتگرد کشمیری نہیں دہشتگرد وہ ہیں جنہوں نے بھارت کی ریاست گجرات میں دہشتگردی پھیلائی، اصل دہشتگرد تنظیمیں وہ ہیں جو بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو جینے نہیں دیتیں،  اگر بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے تومقبوضہ کشمیر میں رائے شماری سے کیوں ڈرتا ہے؟

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے یہ باتیں آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ٹورازم کا تماشالگاہواہے، خطے کی ترقی میں کوئی رکاوٹ ہے تووہ مودی ہے۔  بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم تو امن کے لیے بھارت سے مذاکرات پر تیار ہیں لیکن بھارت جب تک اگست 2019کا اقدام واپس نہیں لیتااس سےبامقصد مذاکرات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نے کہا مودی مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلاس کر کے دنیا کے سامنے  ڈرامہ کرنے کی کوشش کررہاہے، کشمیری عوام جی 20 اجلاس کے خلاف یہاں احتجاج کیلئے موجود ہیں، اس عوامی اجتماع میں پاکستان اور کشمیر کے رہنما موجود ہیں،کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کا نہیں، سب سے پہلے کشمیر کے عوام کا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں سے دنیا تسلیم کرچکی ہے کہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی بہن بھائیوں، ترکیہ اور اردوان کو  سرخ سلام، ان تمام ممالک کو سرخ سلام جنہوں نے اصول کی پیروی کرتے ہوئے مودی کی دعوت کو انکارکیا، تمام ممالک کاشکرگزارہوں جنہوں نے دعوت ملنےکے باوجود کہا کہ وہ اس کانفرنس میں نہیں جائیں گے، جو ممالک شریک ہوئے ہیں وہ احتجاجا شریک ہوئے ہیں، بلاول بے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کا اصل چہرہ آپ کے اپنے کردار کی وجہ سے بے نقاب ہورہا ہے۔