(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت سے نکالے جانے پر عمران خان کو صدمہ پہنچا۔ کہا گیا میرے قتل کی سازش ہو رہی ہے، آپ نے اپنے بچوں کو لندن میں بٹھایا ہے اور قوم کے بچوں کو مروانا چاہتے ہیں، آپ قوم کے بچوں کو سڑکوں پر لا کر مار پڑوانا چاہتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والا کانسٹیبل قوم کا بیٹا تھا، تم اپنے بچوں کو کہو کہ اس مظاہرے کو لیڈ کریں، اپنےبچوں کوکہیں برطانوی پاسپورٹ چھوڑ کر پاکستان آئیں۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے حوالے سے نیوز کانفرنس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل کو دوران ڈیوٹی شہید کیا گیا، آج جوکانسٹیبل شہیدہواہےاس کاذمہ دارعمران خان ہے، پی ٹی آئی ممبر نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے شہید کیا، ان کے پاس آنسو گیس کے شیل، اسلحہ اور ڈنڈے ہیں، کانسٹیبل کو شہید کرنے سے ان کے ارادے کھل کر قوم کے سامنے آگئے۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عدالتوں کو بھی ادب کےساتھ کہنا چاہتی ہوں ایسی روایت نہ ڈالیں،ایسانہ کریں جو شخص سب سے بڑھ کر اداروں کو گالیاں نکالے اسی کے حق میں فیصلے ہوں، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان لانگ مارچ حکومت کیخلاف نہیں، سٹیبلشمنٹ کیخلاف کر رہا ہے۔