مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کا واقعہ: ٹک ٹاکر ڈولی کی روتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل

مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کا واقعہ: ٹک ٹاکر ڈولی کی روتے ہوئے نئی ویڈیو وائرل
کیپشن: Dolly Tiktok Star
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں آگ لگنے کے کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی نے اپنی بےگناہی ثابت کرنے کے لیے مزید ایک گواہ کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ٹک ٹاکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اُسی مقام پر موجود ہیں جہاں جنگل میں آگ لگائی گئی تھی، ویڈیو میں ڈولی کے ساتھ علاقے کا بزرگ شہری موجود ہے۔

ویڈیو میں شہری بتارہا ہے کہ ’جھاڑیوں میں آگ سانپوں کو مارنے کے لیے لگائی گئی تھی۔‘بزرگ شہری نے بتایا کہ ’ ڈولی نے آگ نہیں لگائی بلکہ آگ پہلے سے لگی ہوئی تھی، ٹک ٹاکر آئیں، گاڑی سے اُتریں اور جہاں آگ لگی تھی وہاں اپنی ویڈیوز بنوائیں۔‘

اپنے حق میں گواہی سننے کے بعد ڈولی آبدیدہ ہوگئیں اور رونے لگیں۔انسٹاگرام پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں ٹک ٹاکر نے لکھا کہ  ’سب جانتے ہیں کہ میں نے آگ نہیں لگائی اور نہ ہی میں اپنے سیلون سے کوہسار گئی، میرے پاس اب بھی بہت سے ثبوت ہیں۔‘

انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ آگ اُن بےحس اور مطلبی لوگوں نے لگائی جو دوسروں کا تماشہ بناکر خوش ہوتے ہیں، مجھے رونا اس شخص کی انسانیت اور سچائی دیکھ کر آیا جس سے میرا کوئی رشتہ نہیں، اس نے میرے لیے سچ بولا اور میں اتنے دن تک اپنا وقت مطلبی لوگوں پر ضائع کرتی رہی۔‘

ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ’میں ردعمل سے نہیں ڈرتی لیکن میں اس بات سے ڈرتی ہوں کہ ہم ایک کمیونٹی کے طور پر کہاں جا رہے ہیں۔‘

واضح رہے کہ مارگلہ ہلز آتشزدگی کیس میں ٹک ٹاکر نوشین سعید عرف ڈولی کی 27 مئی تک عبوری ضمانت منظور کی گئی ہے۔