ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورنج لائن ٹرین منصوبہ مالی مشکلات میں گھر گیا

 اورنج لائن ٹرین منصوبہ مالی مشکلات میں گھر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پی ٹی آئی دور حکومت میں نظر انداز اورنج لائن ٹرین منصوبہ مالی مشکلات میں گھر گیا،  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی چینی آپریٹرز کی پچپن کروڑ کی مقروض ہوگئی، چینی کمپنی نورینکو نے عدم ادائیگی پر سی پیک اتھارٹی کو شکایت لگادی۔

پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اگست 2021 سے او اینڈ ایم اخراجات کی ادائیگی کرنی ہے، چینی کمپنی کی جانب سے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بارہا مراسلے لکھے گئے ، اورنج لائن ٹرین کو آپریشنز اینڈ مینٹی نس کی مد میں مالی امور چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، اورنج لائن کے جینیٹوریل سٹاف کی تنخواہیں بھی عدم ادائیگی کا شکار ہیں ۔

جی ایم ماس ٹرانزٹ اتھارٹی سید عزیر شاہ  کا کہنا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی ادائیگیوں پر محکمہ قانون سے ایڈوائس مانگ لی ہے، چینی کمپنی کی ادائیگیاں جون تک کردی جائیں گی ، سی پیک اتھارٹی کو کی جانے والی شکایت کا جواب تیار کررہے ہیں۔