ویب ڈیسک:محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31جولائی تک صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں دو ماہ کے لیے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یکم جون سے 31 جولائی تک تمام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات ہوں گی۔شیڈول کے مطابق یکم اگست سے اسکولوں میں تعلیمی سر گرمیوں کا آغاز ہوگا۔