ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی

ٹوکن ٹیکس نادہندگان کی شامت آگئی
کیپشن: Excise will do crackdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹوکن ٹیکس نادہندگان کےخلاف محکمہ ایکسائزایک بار پھر متحرک ہوگیا،شہرکی اہم شاہراہوں پر ای ٹی او کی سربراہی میں ناکہ بندی کرکے 2لاکھ سےزائد گاڑی مالکان سے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کی جائے گی۔
 تفصیل کے مطابق مالی سال کےاختتام پر 2لاکھ سے زائد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑی مالکان سے1ارب 20کروڑسے زائد کی وصولی کےلئے دوبارہ ناکہ بندی شروع کردی گئی,ای ٹی اوذکااللہ کی سربراہی میں قرطبہ چوک میں ناکہ بندی کی گئی جسکا9بجے سے کی گئی ناکہ بندی میں اب تک 83گاڑیوں کے چالان کرکے کاغذات ضبط کئے گئے۔

13لاکھ سے زائد کی رقم کے چالان کئے جاچکے ہیں,شہری موقع پر ان لائن چالان ادا کرکے پریشانی سے بچ سکتے ہیں,روزانہ کی بنیاد پرشہر کی اہم شاہراہوں پرای ٹی اوز کی سربراہی مین ناکہ بندی کی جائے گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer