نئے پاکستان میں غریب طالبات پر تعلیم کے دروازے بند

Students
کیپشن: Students
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:پنجاب حکومت رواں سال 4 لاکھ طالبات کو وظیفے کے فنڈز تو نہ دے سکی مگر اب ان فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے دیگر منصوبوں پر خرچ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں سرکاری سکولوں میں طالبات کی 80 فیصد حاضری کو یقینی بنانے کے لئے ماہانہ وظیفے کا پروگرام شروع کیا گیا ۔جس کے تحت ہر ماہ فی طالبات کو 1 ہزار روپے مہینہ وظیفہ دیا جاتا تھا۔ جس کے لئے سالانہ 5 اعشاریہ 8 ارب روپے کے فنڈز اس سال بھی طالبات کے وظائف کیلئے رکھے گئے تھے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ وظائف کے لئے مختص بجٹ کے اجرا کے لئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے متعدد بار خط بھی لکھے لیکن انہیں بجٹ جاری ہی نہ کیا گیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے خطوط پربھی محکمہ خزانہ نے فنڈ جاری نہ کیے۔ موجودہ دور حکومت میں دو سال سے یہ فنڈ طالبات کو نہیں دئیے جارہے جبکہ وزیر تعلیم مراد راس بھی طالبات کے وظیفے کی بندش پر متعدد بار بیانات دے چکے ہیں۔

محکمہ خزانہ پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کورونا وبا کے باعث بیشتر سکول بھی بند رہے جس کے لئے اس سال یہ فنڈ سکولوں کو نہیں دئیے جارہے۔