ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ کا احاطہ میدان جنگ بن گیا

LHC
کیپشن: LHC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:جھگڑے سے متعلق کیس،ضمانت مسترد ہونےپرلاہور ہائیکورٹ کااحاطہ میدان جنگ بن گیا۔ملزم کے فرار کی کوشش پر مدعی سامنے آ گئے ۔ کھینچا تانی ،عدالتی سکیورٹی نے دونوں جانب کے چھ افرادکو حراست میں لے لیا۔
  تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ جسٹس سید شہباز علی رضوی نےملزم محمداُسامہ کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی ،،ملزم کے خلاف تھانہ صدر ننکانہ میں سعید اختر نے2018میں لڑائی جھگڑےکامقدمہ درج کرایاتھا،ملزم نے عبوری ضمانت کے لئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا تھا،عدالت نےفریقین کےوکلا کےدلائل سننےکےبعدملزم کی ضمانت خارج کی تھی ،ضمانت خارج ہونے کےبعد فرار ہونے پر مدعی اور ملزم پارٹی میں ہاتھا پائی ۔ملزم کی فرار ہونے کی کوشش، مدعی اور ملزم فریقین میں ہاتھا پائی ،، ملزم۔ کی قمیض پھٹ گئی ۔۔ہائیکورٹ کی سکیورٹی نےفوری پراحاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی میں ملوث دونوں پارٹیوں کے چھ افراد کو حراست میں لےلیا