ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا ویکسی نیشن کرانے پر انوکھا انعام دینے کا اعلان

corona vaccination
کیپشن: corona vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک  ) کورونا ویکسینشن  کا عمل کامیاب بنانے کے لئے پوری دنیا کی حکومتیں اپنی اپنی سطح پر کوشش کر رہی ہیں  لیکن تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین کی مہم کا عمل تیز کرنے کے لیے انوکھی سکیم متعارف کرا دی گئی۔ 

ذرائع  کے مطابق تھائی لینڈ میں کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو  گائے جیتنے کانادر موقع دیا جائے گا۔تھائی لینڈ کے صوبے چینگ مائی کے ضلع مائی چیم میں ایک مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے ایک خوش نصیب شخص کو مفت میں گائے دی جائے گی۔اس مہم کے تحت ایک سال تک ہر ہفتے ویکسین لگوانے والے شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے 50 ہزار مالیت کی گائے جیتنے کا موقع ملے گا۔

کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اس ضلع میں سات جون سے ویکسی نیشن کا آغاز کیا جائے گا۔اس اعلان کے بعد ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن کرانے والے افراد کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچی ہے۔