سٹی42:گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا دورہ امریکا، گورنر پنجاب کی امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقات، گورنر پنجاب نےکانگریس رکن کےسامنےمسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔
تفصیلات کےمطابق گورنر پنجاب اور امریکی کانگریس کی رکن ایڈی برنس کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کے متنازعے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی کانگریس کی رکن نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا ۔کانگر یس ویمن ایڈی بر نس کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف نکلیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ دنیا میں امن کیلئے مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو کل نہیں آج ہی حل کر ناہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کےحل کیلئے اپنا کردار ادا کر ے ۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان نے سب زیادہ قر بانی دیں ۔ بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی بدتر ین خلاف ورزیاں کر رہاہے ۔ گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان امن کیساتھ کھڑا ہے ۔
کانگریس رکن ایڈی برنس کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں بھی پاکستانی کردار کو قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انسانیت اور انسانی حقوق کا تحفظ امر یکی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اور پاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں ، معاشی ترقی اور استحکام کیلئے بھی پاکستان سے مکمل تعاون کرینگے ۔