عیدالفطر ، ریسکیو 1122کےاہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور

 عیدالفطر ، ریسکیو 1122کےاہلکار بھی ڈیوٹی پر مامور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقارگھمن) عیدالفطر کےموقع پر بھی ریسکیو 1122کےاہلکارکسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیےچوکس نظر آئے، کہتے ہیں کہ عید ہویا کوئی بھی تہوار، انسانیت کی خدمت کا جذبہ سب سےبالا تر ہے۔
عیدالفطرپرجہاں سارا ملک اپنے پیاروں کے ساتھ گھروں میں عید منا رہا ہےوہیں کچھ ایسے ادارے بھی ہیں جن کےجوان ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔ ان ہی میں ایک ادارہ ریسکیو 1122 بھی ہے،جس کے اہلکار کسی بھی ناگہانی صورتحال اورحادثات سےنمٹنے کے لیےعید کے روز بھی ڈیوٹی پر موجود ہوتےہیں۔
ریسکیورزکا کہنا ہے کہ عید،ہو یا کوئی تہوار دل کرتا ہے گھر والوں کے ساتھ وقت گزارا جائے مگر انسانیت کی خدمت اورکسی کی جان بچانے کے لئے کوشش کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ ریسکیو اہلکار گرمی سردی،بہار خزاں اورعید،شب رات کی تفریق کیےبغیر دن رات عوامی خدمت کےلیےسرشار رہتے ہیں۔

دوسری جانب  عید الفطرکےپہلےروز شہریوں کی سہولت کےلیےٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز،نرسز و پیرامیڈکس فرائض سر انجام دیتے رہے، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال،جناح اورجنرل سمیت دیگرتمام ہسپتالوں میں ہیلتھ پروفیشنلزدکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے۔

وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے عید میو ہسپتال کے مریضوں کے ساتھ منائی،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم خان اور ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر طاہر خلیل بھی موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پروفیسر ساجد عبید اللہ، ڈاکٹر ظفر نیاز کےساتھ کورونا کے مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پرسرجیکل ٹاور میں پروفیسر ابرار اشرف علی ، پروفیسر امیر افضل وائس چانسلر بھی موجود تھے۔

 پروفیسر خالد مسعود گوندل نے کہا کہ عید کی اصل خوشی کورونا مریضوں کی عیادت اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔نوجوان ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس نے جذبہ مسیحائی کے تحت فرائض سر انجام دیے۔پروفیسر خالد مسعود گوندل نے رات بھر ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز، نرسز کی حوصلہ افزائی کیلئے کیک کاٹا اوران کو عید ی بھی دی۔

پرنسپل سمز پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں مریضوں سمیت زیرعلاج قیدیوں کی بھی عیادت کی اورتحائف تقسیم کیےگئے۔ عید الفطر کےموقع پر ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سمیت دیگرعملہ علاج معالجے میں مصروف رہا جبکہ سربراہان کی جناب سےعملے میں عید منانا یقیناً حوصلہ افزائی میں معاون ثابت ہوگا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer