ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کی وبا کا 71 واں روز, مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی

 کورونا وائرس کی وبا کا 71 واں روز, مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) کورونا وائرس کی وبا کا 71 واں روز، شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 517 کنفرم مریض زیر علاج  ہیں، 63 انتہائی نگہداشت وارڈز میں داخل ہیں جبکہ 28 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
کورونا وبا کے 71 روز بعد سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے ۔شہر کے 13 سرکاری ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 357 کنفرم مریض بدستور زیر علاج ہیں۔ان میں سے 26 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں جن میں سے 17 کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹرپر رکھا گیا ہے ۔شہر کے 19 پرائیویٹ ہسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے 166 مصدقہ مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 37کو انتہائی نگہداشت جبکہ 11 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

دوسری جانب ملک میں آج کورونا سے مزید 24 ہلاکتیں ہوئیں اور  1239 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا سے ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 1155 جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 55667 تک پہنچ گئی۔ پنجاب سے ہفتے کو کورونا کے مزید 1102 کیسز اور 22 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اےنے کی۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کےمریضوں کی مجموعی تعداد 19557 اور ہلاکتیں 332 ہوگئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer