افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ

افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہرمیں صفائی کا جائزہ لینےکےلیےمختلف مقامات کا دورہ، ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی، ریاض حمید چودھری نے لاہور شہرصاف ہے اور عید کے تینوں دن صاف رہنے کا دعوی کردیا۔


 تفصیلات کے مطابق چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریاض حمید چودھری کےدورے کے موقع پر جی ایم آپریشنز سہیل انور ملک،ترجمان لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) عمیر خان سمیت فیلڈ افسران بھی موجود تھے، ریاض حمید چودھری نے چائنہ چوک پر صفائی کا جائزہ لینےکےبعد سینٹری ورکرز سے عید ملی اور ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمینلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے ساتھ ساتھ مسٹ مشین سےشاہراہوں کی ڈس انفیکشن کا عمل بھی جاری ہے، چیلنج کے ساتھ دعوی ہے کہ لاہور شہر صاف ہے اور عید کے تینوں دن صاف رہے گا، ریاض حمید چودھری نے کہا کہ البیراک اور اوزپاک نےتوقع سے زیادہ بہترکام کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرری ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں،عید کی خوشیوں میں ان کو بھی شریک کرنا چاہیے۔

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیو ایم سی) نےعید الفطر پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے ، افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ  کردی گئی ہیں، تین  روز  کے لئے 10 ہزار سے زائد ملازمین ڈیوٹی پر مامور ہیں اور زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اختتامِ رمضان کے ساتھ ہی البیراک ویسٹ مینجمنٹ نے لاہور کے باسیوں کو صاف ستھری عید فراہم کرنے کیلئے سپیشل صفائی پلان ترتیب دے دیا گیا تھا، جامع مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں میں صفائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ، عید کی نماز سے قبل تمام چھوٹی بڑی مساجد اور عید گاہوں کی اطراف میں  صفائی آپریشن کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کیا  گیا تھا،   بازاروں، مارکیٹوں اور اہم شاہراہوں پرمعمول کے مطابق سینٹری ورکرز صفائی کے امور سرانجام دے رہے ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer