’’کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن ملکی مفاد کیلئے کیا جارہا ہے‘‘

’’کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن ملکی مفاد کیلئے کیا جارہا ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے کہ لیکن اپوزیشن یہ تو سمجھا دیں کہ وہ عوام میں کہیں گے کیا، مریم نواز کی تو خود سزا معطل ہے۔

ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن یہ تو سمجھا دے کہ وہ عوام میں کہیں گے کیا، مریم نواز کے پاس اخلاقی جواز کیا ہے انکی سزا تو خود معطل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی آڈیو ٹیپ کے حوالے سے نیب تردید کرچکی ہے جس کے بعد کوئی گنجائش نہیں رہتی اور جس کو تکلیف ہے وہی نیب کو فتح کرنے جائے گا۔

صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم جماعتوں کے 581 اثاثہ جات تحویل میں لئے گئے، کالعدم جماعتوں کی جانب سے چندہ اکٹھا کرنے پر سی ٹی ڈی نے پنجاب میں چھ گرفتاریاں کی ہیں۔ گوجرانوالہ اور لاہور سے دو دو، راولپنڈی اور ملتان سے ایک ایک کارکن گرفتار کئے گئے ہیں۔ کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کسی کے نہیں ملکی مفاد میں کیا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں ایک کی بجائے دو کلو چینی ملے گی، جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں منرل واٹر چارجز وصول کئے جائیں گے، شادی ہالز کے لئے ایل ڈی اے قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔