سول جج کو زخمی کرنے کا معاملہ، سیشن کورٹ، دیگرعدالتوں میں ہڑتال

سول جج کو زخمی کرنے کا معاملہ، سیشن کورٹ، دیگرعدالتوں میں ہڑتال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: فیصل آباد میں سول جج کوکرسی مار کرزخمی کرنے والے وکیل کوسزا سنائےجانے کا معاملہ، پنجاب بار کونسل نےلاہورسمیت صوبے بھرمیں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا، سیشن کورٹ اور دیگرعدالتوں میں ہڑتال کے باعث ہزاروں کیسزکو بغیرکارروائی ملتوی کردیا گیا۔

گزشتہ روز انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصل آباد میں جج کوکرسی مار کرزخمی کرنے والے وکیل عمران منج کوقید اورجرمانے کی سزا سنائی، جس پر وکلا برادری نے سخت ردعمل دیتے ہوئےلاہور سمیت صوبے بھرکی ماتحت عدالتوں میں بائیکاٹ کیا اورعدالتوں میں پیش نہ ہوئے۔ پنجاب بارکونسل اور لاہوربارایسوسی ایشن کی کال پرلاہورکی ماتحت عدالتوں میں بھی وکلا نے ہڑتال کی، ہڑتال کے باعث ہزاروں ٹرائل کیسزکوبغیر کارروائی ملتوی کیا گیا جبکہ ارجنٹ نوعیت کے کیسز کی سماعت ججزنے اپنے چیمبرز میں کی، کیسز میں کارروائی نہ ہونے پرسائلین مایوس واپس لوٹ گئے۔

وکیل کو قید اورجرمانےکی سزا پروکلاء میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، وکلاء کا کہنا تھا کہ وکیل کوقید اور جرمانے کی سزا کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اورچیف جسٹس سے معاملے پرنوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

Shazia Bashir

Content Writer