لاہورہائیکورٹ نے پی سی بی کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی

لاہورہائیکورٹ نے پی سی بی کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہورہائیکورٹ نے ریجنل کرکٹ ایسو سی ایشن کوئٹہ کےانتخابات کے لئے دائر درخواست پرسماعت، عدالت نے نئے انتخاب کرانے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کے حکم میں تیس مئی تک توسیع کرتے ہوئے پی سی بی کے وکیل کو دوروز میں تحریری جواب جمع کرانےکی مہلت دے دی۔ 

جسٹس سید مظاہرعلی اکبر نقوی نے شاہ دوست دستی کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزارکی جانب سے شیگان اعجاز ایڈووکیٹ پیش ہوئے، درخواست گزار نےموقف اختیار کیا کہ وہ ریجنل کرکٹ بورڈ کوئٹہ کےصدر اورپی سی بی کے ممبر بورڈ آف گورنرہیں۔ پی سی بی نے انہیں سرکاری ملازم ہونےکےالزام میں عہدے سے ہٹا دیا، درخواست گزاراپنےعہدے سےاستفعی دے چکے ہیں، بدنیتی سےغیر قانونی طور پرہٹایا گیا، درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی سی بی کی جانب سےعہدے سے ہٹانے کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔

پی سی بی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لئےمہلت کی استدعا کی۔

Shazia Bashir

Content Writer