(وقاص احمد) ماہ صیام کے تیسرے جمعتہ المبارک پر صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، لاہور پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار وں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔
شہر میں رمضان کے تیسرے جمعہ کو امن وامان برقرار رکھنے کیلئے لاہور پولیس نے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ، پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار، ڈولفن فورس کی 307 جبکہ پیرو فورس کی 110 ٹیمیں پٹرولنگ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزاشفاق احمد خان کی ہدایت پر نمازیوں کی 3 مختلف جگہوں پر تلاشی کے بعد مسجد میں داخلے کی اجازت دی گئی، ڈویژنل ایس پیز نے خود سکیورٹی کی نگرانی کی، شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کی گئی، پولیس کے ساتھ ساتھ رضاکاروں کی کثیر تعداد نے سکیورٹی اُمور انجام دیئے،